سوات   (مارننگ پوسٹ)    قدرتی آفات کے قومی دن کے موقع پر سوات میں ریسکیو1122 کے عملہ نے مختلف تقاریب کا اہتمام کیا۔ اہلکاروں ہاتھ میں بینر لیے آگاہی واک کیا جس پر قدرتی آفات کے دوران اختیار کیے جانے والے حفاظتی اقدامات کے نعرے درج تھے۔ ریسکیو کے افسران نے مختلف سکولوں میں جاکر بچوں کو قدرتی آفات میں اپنے آپ اور دوسرے لوگوں کو بچانے اور ابتدائی طبی امداد پر آگاہی لکچر دئے۔