سوات(مارننگ پوسٹ) یونی ورسٹی آف سوات کے طرف سے امتحانی فیسوں کے اضافے کے خلاف دوسرے روز بھی طلبا ء و طالبات کا احتجاج امتحانی فیس کم کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق سوات میں دوسرے روز بھی یونی ورسٹی آف سوات کے طرف سے رجسٹرڈ کالجوں میں امتحانی فیس کے اضافے کے خلاف طلبا کا زبردست احتجاج جاری رہا، ڈگری کالج سیدوشریف کی بی ایس کی طالبات نے سکول کے اندر یونی ورسٹی کے طرف سے امتحانی فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا اور مطالبہ کیاکہ سابقہ والی فیس کو بحال گیا جائیں۔ اس طرح مٹہ میں افضل خان ڈگری کالج کے طلباء نے وزیراعلی خیبر پختون خوا کے گھر کے سامنے فیسوں کی اضافے پر شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ غریب طلبا ء پر اعلی تعلیم کی دروازے بند نہ کی جائیں انہوں وزیراعلی خیبر پختون خوا محمود خان سے مطالبہ کیاکہ یورنی ورسٹی آف سوات کے بے لگام انتظامیہ کو لگام دیاجائیں اور دیگر سرکاری کالجوں میں ان کی بے جا مداخلت کو روکاجائیں۔