سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں محکمہ تعلیم (زنانہ) نے اسکول سے باہر بچیوں کو سکولوں میں لانے کے لئے داخلہ مہم کا آغاز کردیا،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(زنانہ) شمیم اختر نے والدین سے بچیوں کو اسکول میں لانے کی اپیل کردی،اس سلسلے میں تحصیل بریکوٹ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کی مہمان خصوصی ڈی ای او(زنانہ)شمیم اختر تھیں اس موقع پر سرکل کے ایس ڈی او(زنانہ) اور اسکول ٹیچرز کے علاوہ بچیوں کی مائیں بھی موجود تھیں،اسکول کی بچیوں نے تعلیم کے حوالے سے خاکے اور ٹیبلوز بھی پیش کئے اور بچوں کو اسکول میں آنے کی دعوت دی،اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈی ای او (زنانہ) شمیم اختر نے کہاکہ آ ج کی بچیاں کل کی بہنیں اورمائیں ہیں اس لئے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ ساتھ بچیوں کی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دیں اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کریں انہوں نے کہاکہ تعلیم کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں کیونکہ تعلیم ہی کے ذریعے قومیں ترقی کرتی ہیں انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ اسکول سے باہر بچیوں کو اسکولوں میں لائیں تاکہ وہ بھی علم کی روشنی سے منور ہوسکے تقریب کے اختتام پر انہوں نے بچیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔
تعلیم کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں جس کے ذریعے قومیں ترقی کرتی ہیں،شمیم اختر
