سوات(مارننگ پوسٹ)سوات کے علاقے روڑیا میں چوہدری رحمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ میں 1156مریضوں کا معائنہ اور مفت ادویات فراہم کی گئیں،فری میڈیکل کیمپ میں سرجن ڈاکٹر شاہد عالم،ماہر امراض اطفال ڈاکٹر حبیب الرحمن اور میڈیکل سپشلسٹ ڈاکٹر محمد علی نے مریضوں کا معائنہ کیا،کیمپ کے منتظم محمد کمال کے مطابق کیمپ میں مجموعی طور پر 1156مریضوں کا معائنہ کیا گیا جن میں ذیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی رہی،کیمپ میں مریضوں کو تمام ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔
سوات علاقہ روڑیا میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
