سوات(مارننگ پوسٹ) واسا کمپنی مینگورہ کی نا اہلی،سیدو شریف جیل محلہ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل،بیماریاں پھیلنے کا خدشہ،جیل محلہ سیدو شریف میں  کوڑا کرکٹ اور غلاظت کے ڈھیرسے اٹھنے والے تعفن سے وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ،محلے والوں کا کہنا ہے کہ یہ کوڑا کر کٹ 6 سالوں سے ایسا ہی پڑا ہے واسا اہلکار صرف ہتھ ریڑھی میں اس سے توڑا کچرا لے جاتے ہیں جبکہ پورا کچرا اور غلاظت نہیں اٹھاتے جس سے سینکڑوں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور ہر گھر میں ڈینگی اور مختلف امراض کے افراد بستر پر پڑے ہیں ،جیل محلہ کے سینکڑوں مکینوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ جیل محلہ سیدو شریف سے کوڑا کرکٹ اور غلاظت کے ڈھیر کو فوری طور پر واسا اہلکار اٹھا کر یہاں سے ختم کریں