سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں گل کدہ کے مکینوں نے گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیااور نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے زاہد خان اور حاجی رحمت علی کی قیادت میں جلوس نکالا اور دھرنا دیا۔ مقررین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سردی کا موسم شروع ہوتے ہی علاقہ گل کدہ میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ ساتھ ہی پریشر بھی کم کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔ بعد ازاں ایم این اے سلیم الرحمن کے پی اے خلیل نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کیے اور دو دن میں مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی کرائی، جس پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا ۔
سوات گلکدہ مکینوں کا گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
