سوات (مارننگ پوسٹ) سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق سوات کے لکچرار ثناء اللہ، ان کی اہلیہ اور جواں سال بیٹی کی میتیں سوات پہنچ گئیں، جس کے بعد ان کو آبائی قبرستان مینگورہ میں سپرد خاک کیا گیا۔ نمازِ جنازہ میں شہر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ میاں بیوی اور بیٹی کو سپرد خاک کرتے وقت ہر آنکھ پر نم تھی۔ سعودی عرب کے دارلخلافہ ریاض کے پاکستان انٹر نیشنل سکول میں کیمسٹری کے لکچرار ثنا اللہ گذشتہ روز عمرہ ادائیگی کے بعد ریاض جارہے تھے کہ ٹریفک حادثہ میں وہ، ان کی اہلیہ اور جواں سال بیٹی جاں بحق اور دو بیٹیاں زخمی ہوئی تھیں۔
سعودی ٹریفک حادثہ میں جانبحق سوات کے لکچرار ثناء اللہ آبائی قبرستان مینگورہ میں سپرد خاک
