سوات (مارننگ پوسٹ) آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن ضلع سوات کے کابینہ مجلس عاملہ اور ایکشن کمیٹی کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت علی رحمن صدر یپکا منعقد ہوا ، جس میں تمام محکموں کے ذمہ داران شرکت کی ، ایپکا ضلع سوات کے صدر علی رحمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران اپنے کرسیوں کو بچانے کے لئے ہر قسم کے ھربے استعمال کررہے ہیں اور اس ملک کے وسائل کے بے دردی سے لوٹ رہے ہیں ، باہر ممالک کے دوروں پر اربوں روپے کرچ کررہے ہیں اور اپنے راعات اور تنخواہوں میں ہر سال تین سو (300 ) فیصد اضافہ کررہے ہیں ، توان کے اخراجات ہیں ، ان کے بچوں کو تعلیم علاج معالجہ کا حق ہیں ہمارے نہیں ، یہ وزیر ، مشیر اور سیاستدان اپنے بچوں کو تعلیم اور علاج کے لئے باہر ممالک کو بھیج رہے اور ہمارے بچوں کے تعلیم اور علاج کے لئے اس میں میں کوئی بندوبست نہیں ، آخر کب تک ہم یہ ظلم اور نا انصافی برداشت کریں گے ، اگر حکومت کے ان بے حس سیاستدانوں نے ہمارے مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھا ئے تو ہم ان کو بددعائیں دینگے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اس ملک کے غریب عوام اور سرکاری ملازمین بھاری مینڈیٹ دیا تھا لیکن حکومت چارسالوں میں اپنے شاہ خرچیوں کے علاوہ غریب عوام اور سرکاری ملازمین کے فلاح و بہبود کے لئے کچھ نہیں کیا ، اس سال ان ظالم حکمرانون کا اخری بجٹ ہیں اگر اس میں حکومت وقت نے غریب عوام اور سرکاری ملازمین کے لئے کچھ کیا تو شاید یہ سرکاری ملازمین دوبارہ ان کو ووٹ دیں گے اگر نہیں کیا تو موجودہ حکمرانون کو یہ غریب عوام اور سرکاری ملازمین یکسر مسترد کرینگے ، اجلاس سے شرکاء نے بار بار اظہار خیال ، شرکاء اجلاس کے آرااور تجاویز کے روشنی میں قرار دادیں متفقہ طور پر منظور کی گئی ، جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کے تنخواہوں کی طرح سرکاری ملازمین کے تنخواہوں میں موجودہ کمر توڑ مہنگائی کے تناسب سے 100فیصد اضافہ کیا جائیں ، تمام محکموں میں کام کرنے کلرکوں کو ٹائم سکیل دیا جائے ، اعلیٰ تعلیم قابلیت پر کلرکوں کو اضافی اینکریمنٹ دوبارہ بحال کیا جائے ، ورک محکموں میں کام کرنے والے اکاؤنٹس کلرک کے اپ گریڈیشن ابھی ہوئی لیکن ان کو مئی 2014سے اپ گریڈ کرکے ان کو بقایاجات دی جائے تاکہ وہ اپ گریڈیشن کے خوشیوں میں شامل ہوسکیں ، ہاؤس رینٹ الاؤنس میں موجودہ مہنگائی کے تناسب سے خاطر خواہ اضافہ کیا جائے ، ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کی طرح محکمہ صحت میں کام کرنے والے کلرکوں اور دیگر ملازمین کو ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس منظور کی جائے ، ملاکنڈ دوٰژن چونکہ ٹیکس فری زون ہے لہٰذا ملاکنڈ ڈوٰژن کے سرکاری ملازمین کے تنخواہوں سے انکم ٹیکس کے کٹوتی بند کی جائیں ، سینئر سکیل سٹینو کو عدالت کے فیصلے کے تحت اپ گریڈ کیا جائیں ، تمام محکموں کے صوبائی سربراہان کو ہدایت جاری کریں کہ وہ جلد ازجلد سپرنٹنڈنٹ ، اسسٹنٹ اور سینئر کلرکوں کی خالی آسامیوں پر پروموشن کریں تاکہ جوینئر کلرکوں کی خالی آسامیوں پر تقریا ہوکر بیروز گار نوجوانوں کو مواقع فراہم کریں ، نیز سیکرٹری صحت اور ڈائیریکٹر جنرل محکمہ صحت سے مطالبہ کیا گیا کہ چند ماہ پہلے محکمہ صحت میں کلرکوں کے پروموشن کے لئے کام شرو ع ہوا ہ لیکن افسران بالا کی عدم دلچسپی کے باعث ابھی پایا تکمیل تک نہیں پہنچ سکا لہٰذا جلد ازجلد پرموشن کا عمل مکمل کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ بجٹ اینڈ اکاؤنٹس آفیسر اور تمام محکمہ جات کے ایڈمنسٹریٹیو افیسرز کو گریڈ اٹھارہ مین اپ گریڈ کیا جائے ، ایگزیکٹیو افسران کے چرح انتظامیہ میں کام کرنے والے کلرکوں کو بھی ایگزیکٹیو الاؤنس دیا جائیں ، محکموں میں اسسٹنٹ کے آسامیوں پر تقرریوں کے لے مختص کوٹہ کو ختم کیا جائیں تاکہ زیادہ ملازمین کرنے والوں کو پروموشن کا موقع مل سکیں ،انہوں نے ڈائریکٹر اور پرنسپل پیرامیڈیکل انسٹیٹیوٹ سوات سے مطالبہ کیا کہ فرید اللہ خان سینئر کلرک کے تنخواہیں اور پروموشن سروسز ٹریبونل کے فیصلے کے مطابق جلدازجلد ادا کیاجائیں ، انہوں نے 11اپریل 2018کو بروز بدھ دس بجے بمقام دفتر ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن سیدو شریف سوات میں مطالبات کے منظوری اور تنخواہوں اور الاؤنس میں اضافہ کے لئے ایک عظیم الشان احتجاجی جلسہ منعقد ہوگا اور جلسے کے بعد سوات پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالیں جائیگی ۔