سوات(مارننگ پوسٹ)فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی سوات کے سیرینا ہوٹل سمیت کئی دکانوں اور کارخانوں پر چھاپے ،مضر صحت اور ذائدالمیعاد اشیاء برآمد ،بنک اکاونٹ نہ ہونے کی وجہ سے رقم ڈائریکٹ محکمے کے دفتر میں جمع کرائے جانے کا انکشاف ،لاکھوں روپے کے جرمانے عائد ،پاپڑ فیکٹریوں کے نمونے پی سی ایف آئی آر لیبارٹری پشاور آرسال ،کئی بیکریوں اور ہوٹلز مالکان کو صفائی کی وارننگ دی گئی ہے ،کسی کو عوام کے جانوں اور صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سیفٹی آتھارٹی سوات مرادعلی خان ،تفصیلات کے مطابق فوڈسیفٹی اینڈحلال فود آتھارٹی سوات نے مینگورہ شہر اور سیدوشریف میں مختلف کاروائیوں کے دوران سیرینا ہوٹل سیدوشریف پر چھاپے مارے جہاں پر سیرینا ہوٹل میں ایکسائری اور عدالت کے طرف سے عائدپابندی کے باوجود ممنوعہ اشیاء استعمال کرنے پر سیرینا ہوٹل کو ایک لاکھ روپے جرما نہ کیا جبکہ گرین چوک مینگورہ میں ضیاء ٹریڈرز پر چھاپہ مارا جہا ں پر ایک ڈائنا گاڑی مختلف قسم کے زائدلیمعاد اشیاء،غیر معیاری ذائقے خوراک میں استعمال ہونے والے دیگر غیر قانونی اشیاء برآمد کئے اور اُس پر چارلاکھ روپے تک کا جرمانہ عائدکیا ضیاء ٹریڈرز کے مالک نے میڈیا کو بتایا کہ مجھ سے چارلاکھ روپے جرمانہ لیا اور اس کو بنک میں جمع کرنے کے بجائے محکمہ کے دفترمیں جمع کرایا گیا بنک اکاونٹ کے بجائے جرمانے کی رقم محکمہ کے دفتر میں براہ راست جمع کرانے کے سلسلے میں فوڈسیفٹی اینڈ حلال فوڈ آتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرسے رابطہ کیا گیا تو اُنہوں نے کہا کہ کہا کہ ہمارا بنک اکاونٹ انڈر پراسیز ہے اسلئے لئے گئے جرمانے دفتر میں جمع کرائے جارہے ہیں اور اس کو بہت جلد بنائے جانے والے بنک اکاونٹ میں ٹرانسفارکیا جائیگا اُنہوں نے کہا کہ کسی پر بھاری جرمانہ عائد کرنا ہماری خواہش نہیں ہے لیکن ہم عوام کے صحت سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے ہم نے بیکری ،ہوٹلز اور چیپس پاپڑ فیکٹری مالکان کو بتایا ہے کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں اور غیر صحت بخش اور مضر صحت اشیاء کے استعمال سے اجتناب کریں بصورت دیگر اُن کے خلاف بلاکسی تفریق سخت قانونی کاروائی کی جائیگی ۔