سوات(مارننگ پوسٹ) سوات ،کٹ گاڑیوں کو نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے جعلی نمبرز دینے والے گروہ کا انکشاف ،گروہ کا سرغنہ پولیس اہلکار نکلا، پولیس اہلکارسمیت چھ ملزمان گرفتار، 17گاڑیوں کے ڈاکومنٹیشن کے جعلی کاغذات اور آٹھ کٹ گاڑیاں برآمد ،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ایس ایچ او رحیم آباد محمد اقبال نسیم ،تفصیلات کے مطابق سوات میں نان کسٹم پیڈگاڑیوں کے ڈاکومینٹیشن میں کٹ اور غیر قانونی گاڑیوں کے ڈاکومینٹیشن کا انکشاف ہوا ہے زرائع کے مطابق عدنان نامی پولیس اہلکار جوکہ گاڑیوں کے ڈاکومینٹیشن کے ذمداری پر تعینات تھا اور وہ کمپویٹر کے زریعہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا ڈیٹا ایڈجسٹ کرتا تھا اُس اہلکار نے کمپویٹر نے ڈاکو مینٹیشن فارم چوری کرکے نجی نیٹ کیفی میں بیٹھ کرنان کسٹم پیڈ کٹ گاڑیوں کو جعلی نمبرز دے کر کاغذات بنائے رحیم آباد پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او محمد اقبال نسیم نے کہا کہ ہم نے دوران گشت ایک نان کسٹم پیڈ کٹ گاڑی کو شک کے بناء پر قبضے میں لیا اور اس کو ڈینٹر سے چیک کرایا ڈینٹر نے اس کو جعلی قرار دے دیا اُنہوں نے کہا کہ ہم نے اس کے مالک کو حراست میں لیا اور تفتیش میں اُس نے اقرار کیا کہ میرے گاڑی کے لئے جعلی نمبر اور کاغذات اقبال علی خان سکنہ کشورہ نے بنائے ہیں جس پر ہم نے اُس کو گرفتار کرلیا اور اُس نے مزید تفتیش میں کہا کہ میں نے یہ کاغذات پولیس اہلکار عدنان نے بنائے عدنان کو حراست میں لیکر اقبال جرم کیااوراُس نے مزید چار افراد عمران ،انوارالحق ،عثمان اور شریف اللہ کے نام بتائے اقبال نسیم نے بتایا کہ ہم نے ملزمان کے کہنے پر کٹ گاڑیوں کے17جعلی کاغذات اور آٹھ گاڑیاں برآمد کرلئے پولیس کے مطابق ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا اور عدالت نے ملزمان کو جیل بھیج دیا ۔