سوات (مارننگ پوسٹ) انٹرسوات بورڈ کے زیر اہتمام جاری انٹر ریجنل سوات بورڈ کالجز سپورٹس ٹورنامنٹ میں آج کے ہاکی میچ میں خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج کے ٹیم نے گورنمنٹ جہانزیب ڈگری کالج مینگورہ کے ٹیم کو 6-0 سے شکست دے کرمیچ جیت لیا، یہ دلچسپ ہاکی میچ پیرجمعرات کے روز فارم گراونڈ مکانباغ میں کھیلا گیا، خپل کور ماڈل سکول کے کھلاڑی رحمان علی نے مسلسل 4 گول کئیں جبکہ 1 گول وحیداللہ اور 1 عمیر نے کیا جو خپل کور ٹیم کے جیت کا سبب بنا