بلدیاتی ملازمین نے ڈبلیو ایس ایس سی مینگورہ کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ نہ کرنے پر احتجاجی کی دھمکی دیدی ملازمین نے صوبائی حکومت سے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا ۔آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی و صوبائی صدر ملک محمد نوید اعوان سرپرست اعلیٰ جاوید خان اور دیگر نے کہا ہے کہ ڈبلیو ایس ایس سی مینگورہ کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ نہ کرنا افسوس ناک ہے انہوں نے وزیر بلدیات ، سیکرٹری بلدیات ،سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔