سوات(مارننگ پوسٹ) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے گورنمنٹ دارلعلوم اسلامیہ سیدوشریف میں مدارس کے طلبہ اور علماء سے ملاقات میں مدارس کے کردار کی تعریف اوراُن کو حوصلہ افزائی دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق مدرسہ کے طلباء کو بھی مین اسٹریم میں لا رہے ہیں تا کہ مدرسہ طلباء بھی سائنسی تعلیم حاصل کر کے انجینئر، ڈاکٹر،پروفیسر، پولیس، فوج یا دیگر ادراوں میں جا سکے اور اعلیٰ عہدوں پر آئیں انہوں نے کہا کہ مدارس کے بچوں کا بھی پورا حق ہے کہ وہ زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کے مطابق آگے بڑھ سکیں مدارس کو درپیش تمام مسائل باہمی مشاورت سے حل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ دارلعلوم اسلامیہ سیدوشریف کے دورہ کے موقع پر طلبہ اور علماء سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر مفتی مولانا سردارازاور مولانا اکبرعلی نے بھی خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان کے خدمات کو سراہا اور کہا کہ فضل حکیم خان کا بار بار دارلعلوم دورے کا مقصد یہاں کے مسائل کا خاتمہ ہے اور جس طرح فضل حکیم خان باغیر کسی لالچ کے دینی مدارس کے خدمت کررہے اس کے مثال ماضی میں نہیں ملتے فضل حکیم خان کا کہنا تھا کہ ہر ایک کے لیے میرٹ اور مساوات نئے پاکستان کا ویژن ہے جبکہ ہرشہری کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ علمائے کرام معاشرے میں بھائی چارے، رواداری، برداشت اور تحمل کے جذبات کو فروغ دینے کے لئے اپنا موثر اور بھرپور کردار اداکریں انہوں نے کہا کہ علمائے کرام سے میٹنگز کا تسلسل جاری رہے گا تا کہ ہر مسئلے پر ان سے مشاورت و رہنمائی جاری رہے انہوں نے کہا کہ ملک کو ریاست مدینہ منورہ کی طرز پر فلاحی ریاست میں تبدیل کرنا تحریک انصاف کی حکومت کا نصب العین ہے انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے طلبہ اسی طرح محنت جاری رکھیں اور ملکی ترقی اور خوشحالی میں مفید شہری کا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے مدرسہ طلباء پر کسی قسم کی توجہ نہیں دی اور نظرانداز کیا ہماری حکومت ان کے لیے بھرپور اقدامات اُٹھائے گی۔