سوات(مارننگ پوسٹ)کوہستان میں قتل ہونے والے ایجوکیشن افیسر کے لئے مختلف سکولوں میں تعزیتی ریفرنس اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری اس سلسلے میں ضلع بھر کے مختلف سکولوں میں فاتحہ خوانی کی گئی خوازہ خیلہ کے علاقے چمتلئی میں طلبا ء اور اساتذہ نے 12اکتوبر کو ضلع کوہستان میں قتل ہونے والے ضلعی ایجوکیشن افیسر نواب علی کے لئے فاتحہ خوانی کی ان کی مغفرت کے لئے خصوصی دعائیں کی اس موقع پر اساتذہ اور پرنسپل محمدلائق نے کہاکہ حکومت فوری طور پر اساتذہ اور ایجوکیشن افیسر کو سیکورٹی فراہم کریں اور نواب علی کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا دیں انہوں نے نواب علی کے خاندان والوں کی ساتھ دلی ہمدرید کا اظہار کیا، اس طرح سوات، شانگلہ میں تیسرے روز بھی ڈی ای او نواب علی کے قتل کے خلاف طلباء اور مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اور قاتلوں کی گرفتاری اور سزا دینے کا مطالبہ کیاہے۔