سوات(مارننگ پوسٹ) سوات تعلیمی بورڈ نے آٹھویں جماعت کے امتحانات داخلوں کے شیڈول کا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق سوات تعلیمی بورڈ کے پریس ریلزکے مطابق جماعت ہشتم کے طلبا و طالبات کے لئے نارمل فیس کے ساتھ داخلہ کے لئے 31اکتوبر مقرر کردی گئی ہے۔ انہوں نے تمام نجی، سرکاری سکولوں کو ہدایات جاری کی ہے کہ وہ 31اکتوبر تک طلباء وطالبات کی انرولمنٹ نارمل فیس کے ساتھ کرسکتے ہیں جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ انرولمنٹ کی آخری تاریخ 21نومبر 2019مقرر کی گئی اس طرح ڈبل فیس کے ساتھ انرولمنٹ کی آخری تاریخ 09دسمبر2019مقررکی گئی ہے، امتحان کے متعلق مزید معلومات کے لئے سوات بورڈ کے آفیشل ویب سائٹwww.bisess.edu.pk ویزکریں یا ان نمبرات پر رابطہ کریں 03446002013, 03459164655, 03459164655
سوات تعلیمی بورڈ ،آٹھویں جماعت کے امتحانات داخلوں کے شیڈول اعلان،
