سوات(بیورورپورٹ) خشک میوہ جات میں اس وقت سب سے مہنگا میوہ چلغوزاہے، جو 5ہزار روپے فی کلو اور سب سے سستا چھوہارا ہے جو180روپے فی کلو فروخت ہورہاہے۔ دکان دار امیر عالم خان کے مطابق اس وقت بادام 1000 روپے کلو، اخروٹ350، پستہ1800، کاجو1800، خوبانی500، چھوہارا 140، چلغوزہ5000، کشمش600، کھوپرا500، انجیر1000اور مونگ پھلی کی قیمت220 روپے فی کلو ہے۔ خشک میوہ جات فروخت کرنے والے دکان داروں کا کہنا ہے کہ موسم سرما کو خشک میوہ جات کا سیزن کہا جاتا ہے۔ موسمِ سرما کے آغاز پر ان کی سیل میں سو فیصد اضافہ ہو جاتا تھا، لیکن مہنگائی اور قوت خرید کم ہونے کی وجہ سے اب موسمِ سرما میں بہت کم لوگ خشک میوہ جات خریدتے ہیں۔