سوات (مارننگ پوسٹ) سوات میں کرونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر انتظامیہ نے جزوی لاک ڈاؤن کردیا۔ فارمیسی، کریانہ سٹور، بیکری، آٹا چکی، تندور، پٹرول پمپ، چکن گوشت، سبزی اور فروٹ کی دکانوں کے علاوہ با قی تمام کو 24 مارچ صبح نو بجے تک بند کردیا گیا۔ پولیس اور انتظامیہ نے شہر میں گشت کرکے باقی کھولی گئی دکانوں کو بند کیا۔ شہر کی سڑکوں پر پولیس اور فوج نے فلیگ مارچ کیا اور لاوڈ سپیکر کے ذریعے لوگوں کو احتیا طی تدا بیر سے آگاہ کیا۔ لوگوں کو گھروں میں رہنے اور غیر ضروری باہر نکلنے سے منع کیا، لیکن اس کے باوجود بھی بازاروں میں لوگ موجود تھے۔ شہر میں لوگوں کے گھروں سے نہ نکلنے کے بعد ٹریفک نہ ہونے کے برابر رہی۔ مینگورہ شہر سمیت سوات کے دیگر علاقوں میں خوف کا سماں ہے۔
سوات میں کرونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر جزوی لاک ڈاؤن
