سوات (مارننگ پوسٹ) چکدرہ میں وکیل کے قتل اور ملزمان کی عدم گرفتاری پر کے پی کے بار کونسل کی اپیل پر وکلا نے ملاکنڈ ڈویژن میں مکمل ہڑتال کی۔ہائی کورٹ مینگورہ بنچ، سوات، شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ، دیر لوئر، دیر اپر، چترال اور باجوڑ میں تمام وکلا نے مکمل ہڑتال کی اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ وکلا نے سعید خان کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
وکیل کے قتل کیخلاف سوات سمیت پورے ملاکنڈ ڈویژن میں وکلا کی مکمل ہڑتال
