سوات(مارننگ پوسٹ) پاکستان تحریک انصاف سوات کے بانی رہنما فضل ربی بھائی نے کہا ہے کہ غداروطن بلدیو کمار کو ویزہ لگانے میں مدد کرنیوالوں کو شامل تفتیش کیاجائے، بلدیوکمارایک محب وطن رکن اسمبلی سورن سنگھ کے قاتل ہے، جنہوں نے بھارت میں پاکستان کے خلاف غلط زبان استعمال کیاہے وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ محمودخان، آرمی چیف اوردیگرادارے اس حوالے سے فوری ایکشن کرے، اور مدد کرنے والوں کو نشان عبرت بنایاجائے، تاکہ آئندہ کیلئے کوئی اس طرح ملک دشمن کوسپورٹ نہ کرے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کو پی ٹی آئی ٹائیگرز کی ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیوکمار نے ملک دشمن کی تمام ترحدود کراس کرچکے ہیں انہوں نے ایک محب وطن اقلیتی ممبر سردارسورن سنگھ کوقتل کیا اور جب جیل سے ان کو رہائی ہوئی تو بعض لوگوں نے ان کا استقبال کیا۔ ان کو ہارپہنائیں اور ان کو خراج تحسین پیش کیا یہاں تک کہ ان کو ایک حکومتی شخصیت نے اپنے لیٹرپیڈ پر ایک ملک کی سفارتخانے کو خط لکھاکہ بلدیو کمار ان کاسیٹ فرینڈ ہے لہٰذا ان کو ویزہ جاری کیاجائے اوران کی سفارشی لیٹر پیڈ کے بعد وہ بیرون ملک چلاگیاجس کامیرے پاس ثبوت موجود ہے، انہوں نے کہا کہ جب وہ بھارت چلاگیاتو اس نمک حرام اورغداروطن نے پاکستان کے خلاف اپناناپاک زبان استعمال کیا پاکستان پرالزامات لگائیں اوراس حوالے سے تمام حدیں بھی پارکردئیے، انہوں نے کہا کہ اس غداروطن کو جن لوگوں نے سپورٹ کیاہے اورجس شخص نے ان کو سفارشی خط دیاہے ان کو بھی شامل تفتیش کردیاجائے کیونکہ یہ لوگ کسی بھی صورت رعایت کے مستحق نہیں ہے، انہوں نے وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ محمودخان آرمی چیف سمیت دیگر ریاستی اداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ ان غداروطن کے خلاف فوری طورپرکارروائی کریں اور بلدیوکمار کے سہولت کاروں کوبھی قرارواقعی سزادی جائے۔