سیدو شریف میں چور پولیس اہلکار کی موٹر سائیکل چرا کر لے گئے۔ پولیس اہلکار احسان عادل گذشتہ روز ڈیوٹی سے آیا اور موٹر سائیکل گیراج میں کھڑی کرکے گھر چلاگیا۔ وہ صبح جب ڈیوٹی پر جارہا تھا، تو موٹر سائیکل نہیں تھی۔ سیدو شریف پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔