سوات(مارننگ پوسٹ) ضلعی پولیس آفیسرقاسم علی خان کے خصوصی احکامات پر معاشرے کے اندر سرایت کرنے والے موت کے سوداگروں کے خلاف بڑے پیمانے پر ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ایچ اُومینگورہ انور خان اور ان کے ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ناصر خان ولد رسول خان ساکن شریف آباد مینگورہ کے قبضہ سے 1631گرام چرس،ملزم پرویز ولد اکبر خان ساکن خواجہ آباد کے قبضے سے 1539گرام چرس برامد اور منشیات فروش فیاض ولد خیراتی گل سکنہ ملوک آباد کے قبضے سے 1678گرام چرس برآمد اسی طرح ملزم سردار علی ولد ولد احمد زادہ سکنہ ملوک آباد ک قبضے سے 264گرام ہیروین برآمد کرلی گئی جس کے بعد ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی
مینگورہ کے بدنام زمانہ 4 منشیات فروش گرفتار،چرس و ہیروین برامد
