سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے بریکوٹ گراؤنڈ میں عظیم الشان یوتھ کنونشن سے پرجوش خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی مائی کا لعل وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ نہیں لے سکتا پوری ملک کے عوام وزیراعظم عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں ہم عمران خان کے سپاہی ہیں پارٹی کی خدمت دل و جان سے کرتے ہیں موجودہ حکومت عوامی فلاح کے وہ کام کررہی ہے جو ماضی میں کوئی حکومت نہ کرسکی انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والوں کیلئے سوات میں کوئی جگہ نہیں موجودہ حکومت نے مختلف شعبوں میں اصلاحات کر کے نئی مثال قائم کی ہے کرپٹ عناصر کی وجہ سے وطن عزیز آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے گیااپوزیشن والوں کان کھول کر سن لو ہم مظاہروں، دھرنوں اور لانگ مارچ سے بلیک میل نہیں ہوں گے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پانچ سال کی آئینی مدت پوری کریگی اورپاکستان ان کی آنکھوں کے سامنے ترقی کرے گا انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں پاکستان کو جو عزت اور وقار ملا اس کی وجہ عمران خان ہیں پاکستان کو ایک اچھا لیڈر ملا ہے جس نے ملک کا تشخص بحال کیا ہے انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے سوات نے ہمارے دور حکومت میں جتنی ترقی کی اس کی مثال کسی اور دور حکومت میں نہیں ملتی یہ ہماری سوات پر مہربانی نہیں بلکہ سوات کی عوام کا حق اور حکومت کا فرض ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں ہم اس سرمایہ کو ضائع ہوتے نہیں دیکھ سکتے اسلئے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر پوری توجہ ہے نوجوانوں کے سماجی تحفظ،صحت، روزگار اور اصلاحاتی پروگرام پر تیزی سے کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز میرے خاندان کا حصہ ہے میرے دفتر اور حجرے کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ورکرز جہاں بھی چاہے میں حاضر ہوں فضل حکیم خان یوسفزئی نے پی ٹی آئی کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ بریکوٹ گراؤنڈ میں یوتھ کنونشن میں شرکت کرنے پر کارکنوں کا مشکور ہوں ہزاروں کارکنوں نے شرکت کر کے ثابت کر دیا ہے کہ سوات وزیراعظم عمران خان کے چاہنے والوں کا ضلع ہے اور حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہے۔