سوات: ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمان نے کہا ہے کہ حلقہ کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے مختلف علاقوں میں سوئی گیس سے محروم علاقوں میں سوئی گیس فراہمی کے لئے کوشش کی جو کہ اب ان علاقوں میں یہ سہولت مہیا کی جا چکی ہے روڈ اور دیگر بنیادی سہولیات کے لئے اب بھی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے تاکہ ان علاقوں کے لوگوں میں احساس محرومی نہ ہو بریکوٹ مینگورہ اور دیگر علاقوں میں ترقیاتی کام جاری ہے جس کے وجہ سے ان کے مکمل ہوتے ہی علاقے کے لوگوں کو سہولیات سے مستفید ہونگے عوامی مسائل و مشکلات کا احساس ہے ان کے محرومیاں دور کریں گے ان خیالات کا اظہار اہنوں نے اپنے رہائش گا ہ مینگورہ میں محرم الحرام کے دن مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ایس خلیل خان ترجمان صلاح الدین یوسفزئی اور پارٹی کے کارکنان موجود تھے ممبر قومی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری سلیم الرحمان نے کہا کہ سوات این اے تھری میں عوامی مشکلات کا احساس ہے جلد ہی عوامی محرومیوں کا ادراک کریں گے عوامی سطح پر مختلف پراجیکٹ اور منصوبے مکمل کرکے عوام اس سے مستفید ہونگے سوئی گیس بجلی اور سڑک تعمیر وغیرہ سے مشکلات میں کمی آجائیگی
سوات:عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔سلیم الرحمان
