پشاور(سپیشل رپورٹ)خیبر پختونخوا کابینہ نے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں بچوں کو دی جانے والی جسمانی سزا پر پابندی عائد کر نے کی منظوری دے دی کابینہ نے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم اوربرٹش کونسل کے مابین اساتذہ کی استعدادکاربڑھانے کیلئے مفاہمتی یاداشت ،خیبرپختونخواسول کورٹس ترمیمی ایکٹ 2017 ء کی بھی منظوری دیدی ہے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی سربراہی میں کیبنٹ روم میں کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے سکولوں میں بچوں پر جسمانی سزا کی روک تھام کے بارے میں قانونی مسودے2018ء کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت سکولوں میں جسمانی سزا کی تدارک کے لئے قانون کے رو سے کاراوئی کی جائے گی جسمانی سزائوں کی روک تھام کیلئے قانون نہ ہونے کے باعث والدین کوعدالت جاناپڑتاتھاجس پرہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو مناسب قانون سازی کی ہدایت دی تھی جس کی روشنی میں مسودہ قانون تیارکیاگیاہے ایکٹ کا اطلاق صوبے کی تمام سرکاری اورنجی سکولوں پرہوگامسودے میں درج معلومات کے مطابق اب سکولوں میں بچوں کو جسمانی سزا دینے پر ایک استاد کو چھ ماہ قید یاپچاس ہزار روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکیں گی اس سلسلے میں ضلعی سطح پرشکایات کے ازالے کیلئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے دوسری جانب اجلاس میں ایلمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن محکمے اور برٹش کونسل کے مابین ایک معاہدہ بھی منظور کر لیا گیاہے جس میں 480 ماسٹر ٹرینر اورصوبے کے 83ہزاراساتذہ کو تربیت فراہم کی جائے گی اسی طرح صوبائی کابینہ نے خیبرسول کورٹس ترمیمی ایکٹ 2017ء اورموٹروہیکلزرولز1969ء میں ترمیم کی منظوری دیدی ہے ترمیم کے تحت ہیوی ٹرانسپورٹ اور پبلک سروس گاڑیوں کیلئے لائسنس اجرا کی مجازاتھارٹی ڈائریکٹرٹرانسپورٹ ہوگاکمرشل مقاصدکیلئے زیراستعمال گاڑیوں کے لائسنس اجراء کیلئے بھی ڈائریکٹرٹرانسپورٹ مجازاتھارٹی ہوگا موٹر کار ، جیپ ،موٹرسائیکل وغیرہ کیلئے مجازآفیسرمتعلقہ ضلع کاڈی پی اوہوگاپشاورمیں لائسنس اجرا کامجاز آفیسر ایس ایس پی جبکہ ملاکنڈمیں ڈی سی ہوگامحکمہ ٹرانسپورٹ اورپولیس دونوں اپنے دائرہ اختیارمیں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے مجازہونگے جبکہ ڈرائیونگ لائسنس کی مدت6ماہ سے کم کرکے 45دن کردی گئی ہے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بینک آف خیبرکیلئے مستقل منیجنگ ڈائریکٹرکی تعیناتی تین سال کیلئے قانون کے دائرہ اختیارمیں طریقہ کارکی منظوری بھی دی گئی اس سلسلے میںکابینہ نے سیف الاسلام کی بطورپرنسپل امیدوار اورمحمدشہبازجمیل کی بطورمتبادل امیدوار نامزدگی کی منظوری دیتے ہوئے مذکورہ نام سٹیٹ بینک کوحتمی منظوری کیلئے بھیجے جائیں گے اور سٹیٹ بینک کی کلئیرنس کے بعدہی بینک ڈائریکٹرکی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔مشتاق غنی کے مطابق صوبائی کابینہ نے ضلع چارسدہ کی ترقیاتی بجٹ کی منظوری بھی دیدی اوروزیراعلیٰ نے ترقیاتی فنڈزکیلئے منصفانہ اوریکساں تقسیم کویقینی بنانے کی بھی ہدایت کی

#Teacher #Beating #Schoolstudent #kp