خیبر پختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں ٹیسٹ اور ایکسریز کیلئے یونیفارم پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے انتظامیہ نے اپنے ریٹ مقررکردیئے ہیں جبکہ ہسپتالوں میں فیسوں کا جدول بھی نہیں لگایا گیا ہے محکمہ صحت کے حکام نے اس سلسلے میں شکایات کی تصدیق کی ہے اور بتایاہے کہ ہیلتھ سیکرٹریٹ سے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو مراسلہ ارسال کردیا ہے جس میں مریضوں کی سہولت کیلئے فیسوں سے متعلق جدول نمایاں مقامات پر لگانے کی ہدایت کردی گئی ہے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں یکساں بنیادوں پر فیس کے تعین کا کوئی نظام نہیں ہے جس کی وجہ سے ہسپتالوں کی انتظامیہ نے مختلف اقسام کے ٹیسٹوں اور ایکسریز وغیرہ پر من پسند نرخ مقرر کررکھے ہیں ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں محکمہ صحت نے گزشتہ برس صوبے کے تمام ہسپتالوں کیلئے یکساں فیس متعین کرکے نرخنامے ہسپتالوں کے نمایاں مقامات پر لگانے کا حکم جاری کیاگیاتھا لیکن اس حوالے سے شکایات میں کسی قسم کی کمی نہیں آئی ہے جس پر ہیلتھ سیکرٹری نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے صوبے کے تمام اضلاع میں مقررہ نرخوں کے مطابق فیسوں کی وصولی اور اس مقصد کیلئے نرخوں کو جدول نمایاں جگہ پر لگانے کی ہدایت کی گئی ہے ڈی ایچ اوز کو ہسپتالوں میں بورڈز لگاکر انکی تصاویر بھی محکمہ صحت کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکائونٹس پر اپ لوڈ کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔