سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے ملاقات کی اور ان سے اپنے حلقہ نیابت کے ترقیاتی عمل میں تیزی لانے کے علاؤہ سوات کے بعض دیرینہ عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اس موقع چیئرمین ڈیڈک نے وزیراعلیٰ کو سیدو شریف میں نوتعمیر 500 بستروں کے ہسپتال میں جدید آلات و مشینری اور دیگر سامان کی خریداری، اہم شاہراہوں کی تکمیل اور باغ ڈھیرئی سے مینگورہ گریوٹی فلو واٹر سپلائی سکیم کیلئے فنڈز جلد از جلد جاری کرنے کی درخواست کی جس سے محمود خان نے اتفاق کرتے ہوئے اس ضمن میں متعلقہ حکام کو بعض ضروری ہدایات جاری کیں وزیراعلی نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت صحت کے معیار کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر جدید طبی سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے ملاقات کے بعد فضل حکیم خان نے سوات کے زعماء اور میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کو اللہ تعالیٰ نے ایک ایماندار، مخلص اور پاکستان تحریک انصاف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ عطا کیا ہے جس میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ خیبرپختونخوا کے عوام کو ایک ہی نظر سے دیکھتا ہے اُن کیلئے امیر اور غریب سب یکساں اہمیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع سوات کی ترقی کیلئے وزیراعلی محمود خان خاطر خواہ اقدامات کر رہے ہیں ہم نے ضلع سوات کی ترقی اور عوامی فلاح وبہبود کیلئے جتنے بھی فنڈ مانگے ہیں انہوں نے فوری طور پر جاری کئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ پی کے 5 میں لوگوں کے ساتھ میرا براہ راست رابطہ ہے اور پی ٹی آئی ورکرز کو ہم نے یہ ہدا یت جاری کی ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں اسلئے کارکن تمام ترقیاتی کاموں پر نظر رکھیں تاکہ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو اور کوئی غبن یا کرپشن نہ ہونے پائے۔
ضلع سوات کی ترقی کیلئے وزیراعلی محمود خان خاطر خواہ اقدامات کر رہے ہیں۔فضل حکیم
