سوات(مارننگ پوسٹ)سوات جماعت اسلامی تحصیل بحرین اور تحصیل مٹہ کے امراء اور مقامی ذمہ دارن کی تقریب حلف برداری۔حاجی فرمان علی نے تحصیل بحرین اور ثناء اللہ فاروقی نے تحصیل مٹہ کے امیر کے حیثیت سے حلف اٹھا یا۔امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے نومنتخب امراء سے حلف لیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر محمد امین نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک اصولی اور جمہوری جماعت ہے۔جوکہ روز اول سے اپنے دستور کے مطابق اپنی تنظیم کو چلارہے ہیں۔جماعت اسلامی کا مقصد اللہ کی دین کی غلبہ کی جد وجہد اور تمام ذمہ داران جماعت کا فریضہ ہے کہ وہ اس دعوت کو عام کریں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت ناکامی سے دوچار ہے اور عوام کے مسائل میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔جماعت اسلامی اس نااہل حکومت کے خلاف اپنی جد وجہد جاری ررکھے گی۔
سوات جماعت اسلامی تحصیل بحرین اور تحصیل مٹہ کے امراء اور مقامی ذمہ دارن کی تقریب حلف برداری
