سوات(مارننگ پوسٹ)عوامی نیشنل پارٹی سوات کے صدر اور سابق صوبائی وزیر ایوب خان اشاڑے نے کہاہے کہ تبدیلی سرکاری نے غریب کے خاتمے کی منصوبہ بند ی کررکھی ہے آئے روز مہنگائی کے بم گراگر عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرکے عوام کو رمضان المبارک پر نیا تحفہ دیا گیا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایوب خان اشاڑے نے کہاکہ عمران خان نے اپوزیشن میں رہتے ہوئے حکومت کے خلاف جو کچھ بولاوہیں ان کی حکومت خود کررہی ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں صرف اقتدار کا ہوس تھا انہوں نے کہاکہ اقتدارمیں آنے سے پہلے غریبوں کے غم خوار بننے والے عمران خان اب غریبوں کے خاتمے کے درپے ہیں اور معاشی قتل کے بعد بھی عوام کو سبز باغ دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن عوام مزید ان کے دعووں میں نہیں آئیں گے انہوں نے کہاکہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور ا پنی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے عمران خان کو اب مستعفی ہوجانا چاہیے۔
تبدیلی سرکاری نے غریب کے خاتمے کی منصوبہ بند ی کررکھی ہے،مہنگائی سے عوام کی قوت خرید جواب دے چکی, ایوب خان اشاڑے
