سوات(مارننگ پوسٹ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما و ٹائیگرز فورس کے سرکردہ شخصیت فضل ربی بھائی نے کہا ہے کہ میرا جینا مرنا پی ٹی آئی کیلئے ہے اور ٹائیگر ز فورس کا رجسٹرڈ ممبر ہوں اور ہدایات بھی براہ راست پی ایم ہاؤس سے ہی آتے ہیں اور بڑے فخر سے کہتا ہوں کہ 1997 میں جب لوگ پی ٹی آئی سے بھاگتے تھے اس وقت میں نے عمران خان کیلئے اپنی رہائش گاہ پر جلسہ کیا جو ریکارڈ پر موجود ہے، میرے خلاف بیان دینے والے پی ٹی آئی پی کے 6 کے ترجمان کی ذہنی حالت درست نہیں،میں نے جو بیان دیا وہ وزیر موصوف کیخلاف نہیں بلکہ حق میں تھا،میں ایک بار پھر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، آئی جی پولیس، ڈی آئی جی ملاکنڈ ریجن اور ڈی پی او سے مطالبہ کرتا ہوں کہ دو ہفتے گزر جانے کے باوجود بھی ایف آئی آر پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی اس کے علاوہ وزیر موصوف کے ساتھ جو سیکورٹی تھی ان سے باز پرس کی جائے کہ جب وزیر موصوف سے بد تمیزی ہوئی تو سیکورٹی اہلکار کیا کر رہے تھے، پی کے 6 کا نام نہاد ترجمان یہ بات ذہن نشین کریں کہ اس معاملے پر پی ٹی آئی ٹائیگرز فورس اور کارکنان خاموش نہیں بیٹھیں گے،اس کے علاوہ وزیر موصوف نے جو ایف آئی آر درج کی ہے جو ان کے سرکاری لیٹر پیڈ پر بھی درج ہے اگر اس ایف آئی آر اور لیٹر پیڈ پرپر لکھے درخواست کا مطالعہ کیا جاتا تو اس طرح کی ہرزہ سرائی بالکل نہ ہوتی انہوں نے کہا کہ ہم بہت جلد اس معاملے پر پریس کانفرنس کرکے تمام حقائق کو منظر عام پر لائیں گے اور اس کے ساتھ کارکنوں اور ٹائیگرز فورس کے رضا کاروں میں بھی بے چینی پائی جا رہی ہے اور وہ بھی بہت جلد اس معاملے پر احتجاج کریں گے انہوں نے کہا کہ ہمیں پی ٹی آئی کے کسی بھی وزیر، ایم پی اے، ایم این اے سے زیادہ پارٹی کا وقار عزیز ہے اور ہم وزیراعظم عمران خان کے انتھک جدوجہد اور کوششوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور اُن کے وژن پر کوئی سودے بازی نہیں کریں گے۔