سوات (مارننگ پوسٹ) ڈی پی او سوات نے درجنوں پولیس اہلکاروں کو برخاست کرتے ہوئے انہیں فورس سے نکال کر باہر کردیا ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد قاسم خان نے خفیہ اداروں کی اطلاع اور عوامی شکایات پر جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں سے روابط قائم کرنے پر درجنوں اہلکاروں کو برخاست کرتے ہوئے انہیں فورس سے نکال کر باہر کردیا ہے۔ اس طرح متعدد اہلکاروں کو لائن حاضر کرنے کے ساتھ ان سے سالانہ انکریمنٹ کاٹ دیے۔ متعدد کی تنزلی کردی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنے کہا ہے کہ سوات پولیس فورس میں کالی بھیڑوں اور جرائم پیشہ افراد کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ نہ فورس میں کسی قسم کی غفلت ہی برداشت کی جائے گی
سوات ڈی پی او ان ایکشن، جرائم پیشہ افراد سے روابط رکھنے پر درجنوں پولیس اہلکاربرخاست
