سوات (مارننگ پوسٹ) سوات میں کورونا سے ایک اور شخص جاں بحق، کل تعداد 41 ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق مزید 178 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں، جن میں 46افراد کا ٹیسٹ منفی اور 15 مزید افراد کا مثبت آیا ہے۔ مزید12افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور117افراد کے ٹیسٹ کا انتظار ہے۔ سوات میں جمعہ کو ریکوری ریٹ42 فیصد، منفی ریٹ65فیصد اور مثبت ریٹ23.2فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
سوات میں کرونا سے 41 افراد جاں بحق جبکہ مزید12 افراد صحت یاب ہوگئے
