اسلام آباد(آئی این پی) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )نے پاسکو کو خیبرپختونخوا ،سندھ اور بلوچستان کو 6لاکھ50ہزار ٹن گندم فراہم کرنے کی ہدایت کردی جس کیلئے ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات صوبے اور مرکز آدھے آدھے برداشت کریں گے ۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بدھ کو مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاسکو کو خیبرپختونخوا ،سندھ اور بلوچستان کو 6لاکھ50ہزار گندم فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ،تین تین لاکھ گندم ٹن خیبرپختونخوا اور سندھ کو فراہم کی جائے گی ، بلوچستان کو پچاس ہزار ٹن گندم دی جائیگی ۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ صوبوں کو گندم کی فراہمی کیلئے ٹرانسپوٹیشن کی مد میں 2ارب75کروڑ روپے دیے جائیں گے ، ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات صوبے اور مرکز آدھے آدھے برداشت کریں گے ۔
خیبرپختونخواکو تین لاکھ ٹن گندم فراہم کرنے کی ہدایت جاری
