سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ جمہوریت پر شب خون مارنے کیلئے صف بندی کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی، حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرنے والوں کا پہلے بھی مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی ڈٹ کر مقابلہ کرنے کیلئے پر عزم ہیں،وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرنے والے سیاسی جماعتوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دیا، پی ٹی آئی کو کروڑوں عوام نے ووٹ دیا ہے،تحریک انصاف نے ان سیاسی جماعتوں کا تنہا مقابلہ کرتے ہوئے ان کو عوامی طاقت کا اندازہ لگا چکا ہے،پی ٹی آئی نے ملک کو درست سمت کی طرف گامزن کیا ہے،ملک میں اب چوروں لٹیروں کیلئے کوئی جگہ نہیں، اسلام آباد میں آزادی مارچ کے نام پر اکٹھے ہونے والوں کا یہ اجتماع چوں چوں کا مربہ ہے مولانا فضل الرحمن کی بلا جواز تنقید اداروں کو بدنام کرنے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے ان کے ساتھ کوئی ایجنڈا نہیں، عوام ان لوگوں کے عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں ان کے عزائم کو خاک میں ملا دیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گنبد میرہ کیلئے زیر تعمیر ٹیوب ویل کے معائنے کے موقع پر کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا فضل حکیم خان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ حکومت کو ان سیاسی بیروزگاروں سے کوئی خطرہ نہیں اور جمہوریت کیخلاف صف بندی کرنے والوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں کسی کو جمہوریت پر ڈاکہ ڈالنے اور شب خون مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ان لوگوں کا آخری وقت تک پیچھا کریں گے وزیراعظم عمران خان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ یہ لوگ جتنا چاہے زور لگا لے ان کو این آر او نہیں ملے گا ان کی جگہ جیل ہے کیونکہ کرپشن بچاؤ مہم چلانے والوں کے لیڈرز جیلوں کے اندر ہے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ لوٹ مار کیلئے ایک بار پھر اکٹھے ہو گئے ہیں لیکن اب ان کا اقتدار میں آنا ایک خواب بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بہتر پالیسی کے باعث ملک درست سمت جا رہا ہے دُنیا بھر میں پاکستان کا وقار بڑھ رہا ہے بیرون ملک سرمایہ کاروں نے پاکستان کا رخ کر لیاہے معیشت بہتر ہو رہی ہے اور کشمیر کا مسئلہ عمران خان نے عالمی سطح پر اُجاگر کرکے کشمیریوں کے سفیر بن چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان لوگوں کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے اورہ ایک منتخب جمہوری حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہو گئے ہیں۔
وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرنے والے سیاسی جماعتوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دیا،فضل حکیم
