سوات (مارننگ پوسٹ ) سوات میں آل پرائمری ٹیچر ز ایسوسی ایشن نے مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش کے توہین آمیز رویہ کے خلاف 16اپریل کو دھرنے کا اعلان کردیا ،اساتذہ نے پی ڈی ڈے کے موقع پر بھی بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج ریکارڈ کرایا ،ضیاء اللہ بنگش سے معافی مانگنے کامطالبہ کردیا ،مشیرتعلیم ضیاء اللہ بنگش کی جانب سے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کے خلاف بیان بازی مہنگی پڑگئی ہے اور اساتذہ نے ان کے خلاف احتجاج کی صدا بلند کردی ہے آل پرائمری ٹیچر ز ایسوسی ایشن سوات نے 16اپریل کو مینگورہ میں دھرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ علامتی طور پر بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ،ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری علی روئیدار خان کے مطابق آئندہ لائحہ عمل کے لئے اہم اجلاس آج اتوار کے روز طلب کرلیا ہے ۔
سوات میں آل پرائمری ٹیچر ز ایسوسی ایشن کا مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش سے توہین آمیز رویہ پر معافی مانگنے کامطالبہ
