پشاور: اٹک پر پنجاب حکومت کی جانب سے قائم چیک پوسٹیں ختم کر دی گئی ہیں اور حکومت کی جانب سے ٹرک لوڈ بھی 25ٹن بحال کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے آٹے کی قیمتیں مذید گر گئیں ، پشاور کی مارکیٹوں میں آٹا وافر مقدار میں پرانے ریٹ پر واپس آنے لگا ،20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت960سے کم 850روپے ہوگئی اور فائن کی 85کلو بوری کی قیمت اب4300روپے سے بھی مزید کم ہو کر4000 روپے ہو گئی ۔قیمتیں معمول پر آگئی ہیں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے سابقہ چیئرمین اور رہنما نعیم بٹ کے مطابق قیمتیں پنجاب سے آنے والے آٹے کی گاڑیوں کیلئے حکومت کی جانب سے چیک پوسٹیں کھل جانے کی بعد کم ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیک پوسٹوں کی وجہ سے ٹرک کی قیمت میں اضافہ ہوگیا تھا اور ٹرکوں میں25ٹن سے 17ٹن کرنے سے بھی فرق پڑا تھا ، پشاور میں ہول سیل مارکیٹ میں آٹے کی 20کلو بوری کی قیمت 850روپے اور فائن 85کلو بوری کا ریٹ 4000تک گرگیا اور قیمتیں اب واپس معمول پر آنے لگی ہیں۔
آٹے کی قیمتوں میں کمی آگئی ،20کلو بوری کی قیمت 850روپے ہوگئی
