پشاور( رپورٹر) پاکستان دنیا میں بندوق کی نوک پر کیے جانے والے تشدد میں آٹھویں نمبرپر آگیاجبکہ وائٹ کالر کرائم اور سائبر کرائم کی شرح میں بھی اضافہ ہونے لگا ،ان خیالات کا اظہار پشاور یونیورسٹی میں منعقدہ دوسری کریمینالوجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا، کانفرنس کے دوسرے روزکی صدارت پروفیسر بشارت نے کی، اس موقع پر پاکستان بھر سے آئے ہوئے محققین، پروفیسرز اور طلباء نے اپنے مقالے پیش کئے جن میں پروفیسر ڈاکٹر عامر زادہ،سید فائق شاہ نے منشیات ،شہزادہ فہد قریشی ،ماریہ عباسی، محمد بلال، ڈاکٹر عبدالرحمن نے جرائم، ڈاکٹر وحید احمد عباسی نے تشدد ،سید راشد علی اور حسین علی نے سوشل نیٹ ورک ماڈل،ملک مہتاب نبی اور احمد واصف نے کریمینل جسٹس سسٹم،سادیہ فاروق اور ڈاکٹر بشارت حسین نے پروبیشن اینڈ پیرول، وجاہت علی ملک اور ڈاکٹر طارق ایم حسین نے فرانزک سائیکاٹری کے حوالے سے تحقیقی مقالے پیش کیے ۔کانفرنس کا انعقاد ڈیپارٹمنٹ آف کریمینالوجی پشاور یونیورسٹی نے کیا جو آج اختتام پزیر ہوگی۔