سوات(مارننگ پوسٹ)ضلعی پولیس آفیسرمحمد سلیمان خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پٹن خلیل الرحمان خان نے خوفیہ اطلاع پر سوات سے بشام سمگل کے جانے والی قیمتی سلیپر برامد کرلیے تین ملزمان گرفتار،تفصیلات کے مطابق چکئی چیک پوسٹ پرگاڑی ٹرک نمبر 3738_Cسوات کو چیکنگ کے دوران روکا گیا دوران چیکنگ ٹرک کے باڈی میں چمڑوں کے نیچے چھپائے گئی سلیپر مختلف سائیز کے جسے بشام لے جا رہے تھے برآمدکرلی گئی۔ جبکہ ملزمان محمد افضل خاں ولد محمد یوسف سکنہ دوبیر،زاہد خان ولد گلشن خان سکنہ سوات اورخلیل خان ولد ولی الرحمان سکنہ سوات کو گرفتار کر کے ٹرک کو حوالہ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیا گیا۔ جبکہ ملزمان کو 54/109 ض ف کے تحت تھانہ دوبیر میں بند کردیا۔
سوات سے بیشام سمگل کی جانی والی قیمتی سلیپربرآمد، ملزمان گرفتار
