سوات(نامہ نگار) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم عمران خان کے برداشت اور صبر کو کمزوری نہ سمجھیں وزیراعظم عمران خان کسی دباؤ میں نہیں آتے مولانا فضل الرحمان بوکھلاہٹ کا شکا رہے حکومت کو ان سیاسی بیروزگاروں سے کوئی خطرہ نہیں عوام ان لوگوں کے عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں ان کے عزائم کو خاک میں ملا دیں گے وزیراعظم عمران کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے پی ٹی آئی کا وژن ملک کی ترقی وخوشحالی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ پی کے 5کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر لوگوں نے چیئرمین ڈیڈیک کو اپنے متعلقہ علاقوں کے مسائل سے اگاہ کیاجبکہ فضل حکیم خان نے ان کے مسائل بغور سنے اور انکے پیش کردہ مسائل حل کرنے کیلئے متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کی فضل حکیم خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پانچ سال کی آئینی مدت پوری کریگی پوری قوم کی نظریں وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی پر ہیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا ایجنڈا پاکستان کی ترقی اور روشن مستقبل نہیں بلکہ صرف ملک میں انتشار پھلانے اور عوام دوست حکومت کو نقصان پہنچانا ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کسی لانگ مارچ یا دھرنے سے بلیک میل نہیں ہوگی۔