ریجنل ڈائریکٹر پراسیکیوشن ملاکنڈ ڈویژن سعید نعیم خان کی صدارت میں اجلاس ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر آفس سوات میں منعقد ہوا۔ جس میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سوات انور علی،ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر افتخار احمد، دیگر ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر ز اور اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں سعید نعیم نے پراسیکیوشن کو بہتر بنانے اور مظلوموں کی داد رسی کرنے کے حوالے سے مختلف ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ پراسیکیوٹر زکا بنیادی فرض ہے کہ وہ مظلوموں کو بروقت انصاف دلانے کیلئے ہمیشہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔بعد میں تمام پراسیکیوٹرز کے ساتھ ان کے مسائل پر تفصیلی بحث کی۔
پراسیکیوٹر ز مظلوموں کو بروقت انصاف دلانے کیلئے ہمیشہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں, سعید نعیم خان
