(مارننگ پوسٹ)سوات کے اپنی پیداوار ٹماٹر کو ہی پر لگ گئے۔ ایک کلو ٹماٹر 160 روپے فروخت ہونے لگیں۔ عوام خریدنے پر مجبور،انتظامیہ کی جانب سے ٹماٹرکی قیمت سرکاری نرخ نامہ میں 130روپے ہے۔ لیکن ان دنوں پنجاب ٹماٹر کی پیداوار نہیں ہورہی ہے۔ جبکہ سندھ میں سیلاب کی وجہ سے ٹماٹر کی فصل خراب ہوچکی ہے صرف سوات میں ٹماٹر کی پیداوار ہورہی ہے اور کاشت کار ٹماٹر ملک کے مختلف علاقوں میں پہنچا کر اچھے داموں فروخت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک عرصہ سے بھارت سے آنے والے ٹماٹر پر پابندی ہے۔ افغانستان کے ٹماٹر بھی بند ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ جب تک دیگر علاقوں کے ٹماٹر کی پیداوار نہیں ہوگی، اس وقت تک ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔
سوات کے اپنی پیداوار ٹماٹر کو ہی پر لگ گئے،عوام 160 روپےکلو خریدنے پر مجبور
