سوات(مارننگ پوسٹ)سوات کے پہلے ماڈرن ڈیری فارم کے جانب سے عوام کو تازہ خالص دودھ کی فراہمی کے منصوبے کاافتتاح کرلیاگیا، منصوبے سے عوام کو مصنوعی اجزا سے پاک دودھ عوام کو بہ آسانی دستیاب ہوگی، افتتاحی تقریب میں چیف ایگزیکٹیو سیدجواد باچا کے منصوبے کو عوام کے لئے ایک صحت بخش منصوبہ قراردیا، تقریب میں ابیرمحسن، محیب خان منیجر سیدوشریف برانچ، جہان زیب منیجر چارباغ برانچ، حبیب اللہ اورعلاقے کے عمائدین نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز منگلتان میں سوات کے پہلے ماڈرن ڈیری فارم کاافتتاح کیاگیا، ڈیری فارم کے دیگرشاخوں جن میں چارباغ برانچ، ائیرپورٹ روڈ نیوکلے، سیدوشریف کے برانچوں کاافتتاح کیاگیا، اس موقع پر مقررین نے کہا کہ تازہ ڈیری فارم سوات کاپہلا ماڈرن ڈیری فارم ہے، جس کا مقصد خالص دودھ کی پیداوار اورفراہمی کیساتھ ساتھ اس علاقے میں جدید ترین ڈیری ٹیکنالوجی کی ترویج بھی ہے، تازہ ڈیری فارم کی قابل فخرپیشکش تازہ خالص دودھ اسٹریلیا سے درآمد شدہ فریزین نسل کی صحتمند گائے سے حاصل کیاجاتاہے، انہوں نے کہا کہ تازہ ڈیری فارم میں نصب ہے جرمنی سے درآمد شدہ مکمل خود کار G.E.Aملکنگ پارلرجس کے ذریعے ہم ہاتھ کے استعمال کے بغیر دودھ نہ صرف حاصل کرتے ہیں بلکہ ملکنگ پلانٹ سے بھی براہ راست منسلک ایک مکمل خودکار پلانٹ پرحفظان صحت کے حصولوں کے عین مطابق پیک بھی کرتے ہیں اس طرح ہم آپ تک پہنچاتے ہیں صحتمند مویشیوں کامعیاری اورمکمل طور پر محفوظ دودھ جوآپ کی اورآپ کے پیاروں کے صحت کاضامن ہے۔سوات میں پہلے بارماڈرن ڈیری فارم کے قیام سے نہ صرف عوام کو صاف ستھرا دودھ فراہم ہوگا بلکہ یہ دودھ فوڈ اتھارٹی سے تصدیق شدہ فارم ہے، اوران کے معیاری دودھ کوہرقسم کیمیکل میعار بڑھانے والے، ہارمونل انجکشنز سے پاک، مصنوعی غذائی اجزاء سے پاک ہے، یہاں صفائی کاخاص خیال رکھاجاتاہے اور آنے جانے والوں کا خصوصی خیال رکھاجاتاہے بلکہ ماڈرن ڈیری فارم سے عوام کو حفظان صحت کے حصولوں کے عین مطابق دودھ چوبیس گھنٹے فراہم ہوگی، فی الوقت اس منصوبے سے مینگورہ سیدوشریف اورچارباغ کے عوام مستفیدہونگے، جبکہ مستقبل میں اس منصوبے کادائیرہ کارمزید بڑھایاجائیگا، اس سلسلے عوام سے گزارش ہے کہ وہ اپنی صحت اورتوانائی کے خاطر سوات ماڈرن ڈیری فارم کاتازہ خالص دودھ استعمال کریں۔