سوات(مارننگ پوسٹ) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سیدوشریف سوات میں ڈی اے او مومن خان اور اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر نوید کی ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی سی اے سوات سردار محمد ہارون، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر سوات مراد علی خان، محکمہ کے سابق افسران اور اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی اے سردار محمد ہارون، یوسف خان، محمد اسحاق، ناصر علی، جمعہ خان اور دیگر نے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کی محکمہ کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ریٹائرڈ افسران کے محکمہ کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ ہونے والے افسران مومن خان اور نوید نے تقریب کے انعقاد پر محکمہ کے اہلکاروں کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ انکے خلوص کو تاحیات یاد رکھا جائیگا