سوات(مارننگ پوسٹ)  عید الفطر کے موقع پر ڈگر جیل میں پابند سلاسل سوات کے 13 قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔ ملزمان معمولی نوعیت کے مقدمات میں پابند سلاسل تھے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سوات ظفراقبال نے گذشتہ روز ڈگر جیل میں کیمپ کورٹ لگایا۔ سوات کے گیارہ قیدیوں کو اسی وقت سماعت کرکے رہا کرنے کے احکامات جاری کردئے۔ ملزمان معمولی نوعیت کے مقدمات میں پابند سلا سل تھے۔