سوات (مارننگ پوسٹ )ضلع سوات کی سیاست میں اہم مقام رکھنے والےفضل حیات چٹان مرحوم کو ہم سے بچھڑے چار  برس گزر گئ،14 نومبر 2014 کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے فضل حیات  چٹان کو شھید کردیا تھا چار سال گزرنے کے باوجود قاتلوں کا تاحال پتہ نہ چل سکا, سواتی عوام نے تاریخی قربانیاں دی ہیں شہید فضل حیات چٹان ایک نڈر غیر تمند انسان تھے وہ بحیثیت دوبار اپنی حلقے کے ناظم رہ چکے ہیں اور اپنے حلقے کے عوام کے لئے دن رات خدمات کی ، شہیدفضل حیات چٹان نہ صرف پیپلزپارٹی کے بلکہ وہ ہردلعزیز عوامی لیڈرتھے، جنہوں نے خود کوعوامی خدمت کیلئے وقف کررکھاتھا۔ہ فضل حیات چٹان کی زندگی عوامی خدمت سے بھری پڑی ہے ، جو پیپلزپارٹی کے جیالوں کیلئے مشعل راہ ہے۔شہید فضل حیات چٹان آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے