پشاور:گلبہار میںگن پوائنٹ پر سوات کے رہائشی سے تین کروڑ ساٹھ لاکھ روپے چھین لئے گئے ، عمر گل ولد شمس الرحمان ساکن امان کوٹ سوات چوک یادگار سے کرنسی تبدیل کرکے اپنی گاڑی میں جارہا تھا کہ اس دوران گلبہار میں آلٹو کار میں سوار چار مسلح افراد نے اسکی کار کو روک کرگن پوائنٹ پر اس سے تین کروڑ ساٹھ لاکھ کی رقم چھین لی اور فرار ہوگئے۔ گلبہار پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی