سوات(مارننگ پوسٹ) سوات انٹر ڈسٹرکٹ سپورٹس مقابلوں میں خپل کور ماڈال سکول اینڈ کالج نے مسلسل چار سال ایگریگیٹ ٹرافی اپنے نام کرلی،انٹر ڈسٹرکٹ ہائی،ہائی سیکنڈری سرکاری اور پرائیویٹ سکولزسپورٹس ٹورنامنٹ 2019 میں سب سے زیا دہ 21مقابلے جیتے جس میں بہترین کار کردگی پر ایگریگیٹ ٹرافی جیتنے کا اعزازخپل کور ماڈل سکول نے اپنے نام کرلیا، اسی طرح خپل کور ماڈل سکول کے طلبا نے اتھلیٹکس مقابلوں میں زیادہ پوائنٹ حاصل کرکے اتھلیٹکس میں بھی ایگریگیٹ ٹرافی جیت لی جبکہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ مقابلے خپل کور ماڈل سکول کے وقار منیر نے جیتے جس پر وہ بہترین اتھلیٹ اف دی ائیر 2019 منتخب ہوا،سپورٹس مقابلوں میں،ہاکی،بیڈمنٹن،سکاوٹس، جیم ناسٹک،ملٹری،ڈس کس تھرو، 400 میٹر ریس،800میٹر ریس،باسکٹ بال،ہائی جمپ اور متعدد مقابلے کھیلے گئے جس میں خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اچھی پوزیشن حاصل کرلی،سکول انتطامیہ کے طرف سے طلبا ٗ کے لئے سکول میں ایک پر وقارتقریب منعقد کی گئی جس میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کو ہار پہنائے گئے