سوات:یوتھ فورس مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع سوات کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ،گزشتہ روز پشاورمیں قتل ہونے والے عالم دین شیخ عبدالحمید کے قاتلوں کے خلاف یوتھ فورس مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع سوات کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ کہا کہ پشاور میں عالم دین شیخ عبدالحمید کا قتل ہونا ناقابل برداشت اقدام ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے کہا ان کے قاتلوں کو جلد ازجلد گرفتار کرکے سخت سے سخت سے سزادی جائے، انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کا نوٹس لیکر قاتلوں کوجلد از جلد گرفتار کیا جائے اگر ان کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیاتو ہم احتجاج کو وسیع کرکے سڑکوں پر نکل آئیں گے۔
عالم دین شیخ عبدالحمید کے قاتلوں کو جلد ازجلد گرفتار کیا جائے،جمعیت اہل حدیث ضلع سوات
