سوات(مارننگ پوسٹ)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات محمد فواد خان نے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں یونین کونسلز کی سطح پرتعینات میڈیکل آفیسر (یوسیسز ایم اوز)کو ہدایت کی کہ وہ ہر شام کو اسسٹنٹ کمشنر کی میٹنگز میں اپنی حاضری کو یقینی بناکر اور اپنی یومیہ پراگرس رپورٹ بیان کرکے 21 سے 24 جنوری 2019 کوہونے والی نئے سال کی پہلی چار روزہ پولیو مہم کو کامیاب بنائیں ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں پولیو کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اے ڈی سی نے کہا کے تمام ایم اوز یوسی لیول پر انسداد پولیو مہم کے ذمہ دار ہیں اس لئے شام کے اجلاسوں میں شرکت کرکے پولیو مہم سے متعلق درپیش مسائل کو مہم شروع ہونے سے پہلے حل کریں اجلاس میں محمد فواد خا ن کے علاوہ تمام تحصیلوں کے ا ے سیز، ڈی ایچ اواورہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی21 جنوری سے ضلع سوات مین شروع ہونے والی چار روزہ انسداد پولیو مہم میں پانچ سال تک کے4لاکھ 78 ہزار 282 بچوں کو پولیو کے مرض سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے اس مہم کیلئے 1596پولیو ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں جو 65یونین کونسلز اور سات تحصیلوں میں اپنی ڈیوٹیا ں سرانجام دینگے اے ڈی سی نے اس موقع پر واضح کیا کہ والدین بھی پولیو ٹیمز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچائیں انہوں نے مزید کہا کہ نجی تعلیمی ادارے بھی اس ضمن میں مکمل تعاون کریں اور اگر کوئی پرائیویٹ سکول تعاون نہیں کرتا تو ا س کی رجسٹریشن منسوخ کرکے ان کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے محمد فواد خان نے کہا کہ 2018میں پولیو کی خاتمے میں کوئی کمی رہ گئی ہو تو اسے نئے سال کے آغاز پر ہی ختم کرنے کی مخلصانہ کوشش کی جائے گی قبل ازیں اجلاس میں ڈاکٹر احسان اللہ نے پولیو کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی۔