سوات(مارننگ پوسٹ نیوزسوات09مارچ 2018) سیدوشریف ضلعی کچہری کے قریب کتاب زائے کا افتتاح جہاں سے طلباء وطالبات مفت کتابیں حاصل کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈیڈک کے چیئرمین اور ایم پی اے فضل حکیم نے مقامی نوجوانوں کی تنظیم کے طرف سے لگائے گئے کتاب زائے کا افتتاح کردیاجہاں سے ضرورت مند طلبا ء وطالبات اپنے ضرورت کے مطابق نصابی و غیر نصابی کتب حاصل کرسکتے ہیں اس موقع پر فضل حکیم نے اس اقدام کو انتہائی خوش آیند قرار دے دیا اور کہاکہ اس نوجوانو ں کو اس طرح کے فلاح وبہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے ۔ اس سے قبل تنظیم کے سربراہ عوث علی خان نے پریس بریفنگ میں کہاکہ اس سے قبل انہوں دیوال مہربانی کے نام سے نیک کام شروع کیاتھا جس سے ہزاروں لوگ مستفید ہوگئے ہیں اب انہوں نے کتاب زائے کے نام سے یہ سلسلہ شروع کیاہے جس میں نصابی اور غیر نصابی کتب کو رکھا جائیگا اور تمام طلبا ء اس سے اپنے ضروت کے مطابق کتب حاصل کرسکتے ہیں اس موقع پرانہوں نے کہاکہ جولوگ مستحیق طلبا وطالبات کی مدد کرناچاہتے ہیں ان کے لئے بھی بہتر موقع ہے جن گھروں میں استعمال شدہ کتابیں پڑے ہیں وہ یہاں لاکر رکھ سکتے ہیں تاکہ دوسرے طلبا کے کام آسکیں انہوں نے مزید کہاکہ وہ کوشش کرتے ہیں کہ جن طلبا کے پاس وسائل نہیں وہ باعزت طریقے سے بغیر کسی کے آگے ہاتھ پھیلاکر ضروت کے کتابیں لے سکتے ہیں ۔ یہ سلسلہ جاری رکھا جائیگا اس موقع پر تنظیم کے دیگر ارکان بھی موجو د تھے ۔