سوات(مارننگ پوسٹ) یونین کونسل امانکوٹ اور فیض آباد شہریوں میں ہاتھ دھونے کی آگاہی مہم کے لئے علاقے کے 17 مقامات پر پانی کے سما وار لگا دیے اور 42 مساجد میں سنیٹائزر رکھے گئے ہیں۔ امانکوٹ سابق ناظم عمران خان نے خود علاقے کا دورہ کیا۔ لوگوں سے کہا کہ علاقے میں گھومنے کے دوران وہ کم از کم صابن سے دس سیکنڈ تک ہاتھ دھوئیں۔ تمام سماوار کے ساتھ جراثیم کش صابن رکھے گئے ہیں۔ اس مہم کا مقصد کرونا وائرس سے بچنے کے لئے لوگوں میں باربار ہاتھ دھونے کے عمل کی آگاہی دینی ہے تاکہ لوگ کورونا وائرس سے محفوظ رہ سکے ، امانکوٹ اور فیض آباد میں 17 سے زائد مقامات پر پانی ، سینیٹائزر اور ہاتھ دھونے کے لئے سماوار اور صابن فراہم کرنے پر عوام نے سابق ناظم عمران خان اور دیگر عہدیداران کے اس کاوش کا شکریہ ادا کیا
مینگورہ، یونین کونسل امانکوٹ اور فیض آباد میں ہاتھ دھونے کے لیے سماوار لگا دیے گئے
